شیخ رشید احمد کے بھتیجے کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے ایم این اے اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : ایم این اے شیخ راشد شفیق کوپولیس نے سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا،راشد شفیق کو مسجد نبوی کے معاملے پر اشتعال انگیز ویڈیو پرگرفتارکیا گیا شیخ راشد شفیق کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا، وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا –

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

بعد ازاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے شیخ راشد شفیق کو اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا شیخ راشد شفیق کو لیکر پولیس ٹیم اٹک پہنچ گئی تھی –

واضح رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا حکومت انتقام پر اتر آئی ہے اب حالات بہتر نہیں ہوں گے یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا اور صورت حال سے متعلق آج دن میں پریس کانفرنس کروں گا-

قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا سے بدتمیزی پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ یہ عمران خان کی فتح ہے کہ کل یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں پر بھی ان کیخلاف نعرے لگیں گے لوگوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان کو واپس لایاجائے، لوگ ان کو پسند نہیں کرتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

ویڈیو پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت والے یہاں آئے تھے، پاکستانیوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا، پورے مدینے میں چور، چور اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگے، ان کو اپنی اصلیت پتا چل گئی ہوگی۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ مدینہ میں موجود ہیں، عشاء کے وقت کوئی چور نماز یا تراویح پڑھنے نہیں آیا، چھپ چھپا کر ہوٹلوں میں بیٹھے ہیں، پورے پاکستان میں دعائیں ہورہی ہوں گی لیکن لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں۔

بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھیننے والا جوڑا گرفتار

Leave a reply