شائقین کرکٹ کیلئے انتظارختم، اٹھارہ برس بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

0
26

شائقین کرکٹ کیلئے انتظارختم، اٹھارہ برس بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد ہوئی ہے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ لیڈ کرلیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چارٹر فلائٹ بی جی 4031 کے زریعے اسلام آباد پہنچی اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کووِڈ ٹیسٹ ہوگا پاک نیوزی لینڈسیریز، پہلاون ڈے 17 ستمبرکوراولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،بایئو سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق کسی اجنبی کو ٹیم سے ملنے کی اجازت نہیں ،راشد لطیف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمدپرخوشی ہے،کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سیریز کے انعقاد سے خطے میں کھیل کو فروغ ملے گا ،ندا ڈار کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں، ٹیم کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں،جویریہ خان کا کہنا ہے کہ امید ہے دونوں ٹیموں میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے،

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر سکواڈ میچ شیڈول ہے پاکستان بمقابلہ نیوزیلینڈ تین میچوں پر مشتمل ایک روشہ سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ہوٹل میں کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے اور ایک روز روم آئسولیشن میں گزارنے پر مہمان ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کو 13 ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 17، دوسرا 19 اور تیسرا 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جن سے Ibrahim.badees@pcb.com.pk اور 00923454743486 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر جیمز بینیٹ سے James.bennett@nzc.nz اور006421996499 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply