قتل کی سنچری کرنے والا ملزم ’شکیل عرف ہڈی‘ گرفتار،بڑے انکشافات کی توقع

0
53

کراچی: قتل کی سنچری کرنے والا ملزم ’شکیل عرف ہڈی‘ گرفتار،بڑے انکشافات کی توقع ،اطلاعات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ایس آئی یو نے قتل کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم شکیل عرف ہڈی کو گرفتار کرلیا.

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شکیل عرف ہڈی ایم کیو ایم لندن کے ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ ہے، ملزم نے 2011 میں سب انسپکٹر علیم شاہ اور اہلکار رانا سہیل کو شہید کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں اے این پی رہنما بشیر جان سمیت درجنوں کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ملزم نے اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر محمد عرفان کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔

ایس آئی یو حکام کے مطابق ملزم نے آستانہ خالد بابا میں آگ لگائی تھی جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ملزم نے ایم کیو ایم کی قیادت کے حکم پر 100 سے زائد قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں میں اجمل عرف پہاڑی، سعید عرف بھرم شامل ہیں، دانش عرف ماما، عمر عرف ملا، ذیشان عرف دادا ملزم کے ساتھی ہیں۔عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ ملزم شکیل عرف ہڈی کا ڈیتھ اسکواڈ 32 ٹارگٹ کلرز پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ملزم کو گرفتار کیا تھا جو پولیس میں اے ایس آئی اور را کا ایجنٹ تھا۔

Leave a reply