شاہ لطیف ٹاؤن میں شخص کے قتل میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا سمیت 3 ملزمان گرفتار

0
58

کراچی: پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے شخص کے قتل میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے ملزمان کی نشاندہی پر ضلع خوشاب پنجاب سے مقتول کی جسمانی ہڈیاں برآمد کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دی ہیں۔

کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے تقریباً سوا سال قبل 30 ستمبر 2020 کو گل محمد ولد قدرت علی نامی شخص لاپتہ ہوا تھا جس کا مقدمہ نمبر 1200 سال 2021 زیر دفعہ 365/34 کے تحت 6 جولائی 2021 کو درج کیا گیا تھا۔

بعدازاں مقدمے کی تفتیش گزشتہ سال 18 نومبر کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کر دی گئی جہاں پولیس نے کیس کا ازسر نو جائزہ لیکر انتہائی حکمت عملی کے تحت واقعہ میں ملوث نہ صرف ملزمان کا سراغ لگایا بلکہ قتل کیے جانے والے مقتول کی باقیات بھی برآمد کرالیں۔

اے وی سی سی پولیس نے گل محمد کے اغوا اور قتل کے الزام میں مقتول کی اہلیہ رابعہ ، آشنا مرتضیٰ اور دوست علی حمزہ کو گرفتار کر کے نشاندہی پر ضلع خوشاب پنجاب کے علاقے سے قتل کے بعد دفنائے گئے-

میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

مقتول گل محمد کی جسمانی ہڈیاں برآمد کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دی ہیں جبکہ اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کر کے ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

قبل ازیں شاہ فیصل کالونی پولیس نے گرین ٹاؤن میں اتوار کو لیاقت نامی شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی گرفتارکیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اتوار 2 جنوری کو قتل کی واردات کے بعد جب تحقیقات کا آغاز کیا تو مالک مکان راشد نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک ماہ قبل کمال نامی شخص نجمہ خاتون کے ہمراہ آیا تھا اور مکان کرایہ پر لیا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل لیاقت نامی شخص بھی مکان میں آیا تھا جس کا کمال سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ نجمہ لیاقت کی بیوی ہے۔

جھگڑے کے دوران شور شرابہ ہونے پر کمال نامی شخص گھر سے بھاگ گیا جس کے بعد لیاقت کبھی کبھی اپنی بیوی سے ملنے آتا رہتا تھا، اس بیان پر پولیس نے شک کی بنا پر مقتول کی اہلیہ نجمہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرلیا مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ کمال کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور ایک ماہ قبل ہم نے یہ مکان کرایہ پر لیا تھا اور میں اپنے شوہر سے ناراض ہو کر کمال کے ساتھ یہاں رہ رہی تھی چند روز قبل لیاقت کو پتہ چل گیا اور وہ یہاں آیا اور مجھے کمال کے ساتھ دیکھ کر اس کی کمال کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی-

اتوار 2 جنوری کو کمال مجھے اپنے ساتھ ملیر ہالٹ ریلوے اسٹیشن لے گیا جہاں پر بیٹھ کر ہم نے لیاقت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسی دن شام کو میں نے لیاقت کو فون کر کے گھر بلایا جب لیاقت گھر میں آیا اور ٹی وی دیکھ رہا تھا تو کمال نے عقب سے اس کے سر میں ڈنڈا مارا اور تیز دھارآلے سے اس کے پیٹ اور کمر پر وار کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

16 سالہ لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

مقتول کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں لیاقت کے پاؤں باندھے اور اپنا دوپٹہ کمال کو دیا جس نے لیاقت کے گلے میں باندھ کر گلا دبایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا بعدازاں کمال نے مجھ سے کہا کہ تم شور مچاؤ کے کچھ لڑکوں نے میرے شوہر کو چھریاں مار کر قتل کر دیا خاتون کے بیان پر شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کر کے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمہ کے آشنا کمال کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز…

Leave a reply