خیبرپختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس، شکیل خان، نے اپنے خلاف عائد کردہ کرپشن الزامات کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نیب کی جانب سے انکوائری کے لیے بھی تیار ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ان کے خلاف الزامات کی تفصیلی جانچ ایک غیرجانبدار عدلیہ سے کرائی جائے۔شکیل خان نے عمران خان کی ہدایت پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی پر کڑی تنقید کی، اسے "بیڈ گورننس کمیٹی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی بدعنوانی کے خاتمے کی بجائے حکومت کی بدانتظامی کی عکاسی کرتی ہے۔
شکیل خان نے صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا انتظام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے تک خاموش رہیں گے، اور اس کے بعد اپنے موقف کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔خیال رہے کہ شکیل خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں مداخلت اور بدگورننس کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے فیصلے کسی اور کے اشاروں پر کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔دوسری جانب، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شکیل خان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل خان نے خود مستعفی نہیں ہوئے بلکہ انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved