شام میں روسی فوج اور بشار الاسد کے فضائی حملوں سے کتنے شہری اور بچے جاں بحق ہوگئے

0
25

باغی ٹی وی : شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسد رجیم اور اس کے اتحادی روس کے ہفتے کے روز مختلف فضائی حملوں میں آٹھ بچّوں سمیت انیس شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ روسی طیارے نے ادلب کے جنوب میں میں واقع گاؤں البرا پر بمباری کی ہے جس سے ایک بچّے سمیت چار شہری مارے گئے ہیں۔فضائی حملے میں ایک دو منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ امدادی کارکنوں نے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی ہے۔ وہ کمبل میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کو اسٹریچر پر ڈال کر تباہ شدہ مکان سے باہر لایا گیا تھا۔

امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

رصدگاہ کے مطابق اس گاؤں کے نزدیک واقع علاقے جبل الزاویہ پر بھی روسی لڑاکا طیارے نے بمباری کی ہے جس سے ایک بچّے سمیت دو افراد مارے گئے ہیں۔

شامی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے ادلب کے اسی علاقے میں واقع ایک گاؤں عبدیتا پرتباہ کن بیرل بم گرائے ہیں۔ان کے دھماکوں سے پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں تین کم سن بچّے بھی شامل ہیں۔شامی فوج قبل ازیں بھی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بیرل بموں سے حملے کرتی رہی ہے اور ان خام بموں سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے.
ادھرشام کی سرحدوں پر 5 ویں سرحدی چوکی کےقیام کی تجویز پرامریکہ نے خیر مقدم کیا، اطلاعات کے مطابق امریکہ کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں سرحد پار امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ترکی کی پانچویں سرحدی چوکی کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

Leave a reply