شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ جھڑپوں میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
اس بات کا اعلان جمعے کو علی الصبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا۔ تاہم مذکورہ فوجی کی ہلاکت کے مقام اور وقت کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔
ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔