شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 12 زخمی
تل ابیب: شمالی غزہ میں آج ہونے والی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق جھڑپوں میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے جانب سے لبنان میں 4 اور غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 816 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 384 فوجی غزہ میں ہلاک ہوئے۔
پیر کے روز اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں تازہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب وہ حزب اللہ کی بنائی ہوئی ایک حفاظتی سرنگ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سرنگ میں اسلحہ رکھا گیا تھا تاہم اسرائیلی ریڈیو نے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔بس یہ بتایا ہے کہ چار فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا ہے۔
یہ ہلاکت خیز واقعہ اس وقت پیش جب اسرائیلی فوجی سرنگ کو بارود سے اڑانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سرنگ فوجیوں کے اوپر آگری ہے سرائیلی حکام نے اس واقعے کا الزام حزب اللہ کو دیا ہے نہ یہ کہا ہے کہ حزب اللہ نے 26 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی اس سلسلے میں کوئی خلاف ورزی ہے-