شامی فوجیوں کے حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک، اردوان کا جوابی کاروائی کا اعلان

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہو گئے، ترک صدر نے جوابی کاروائی کا اعلان کر دیا

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ادلب میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں‌33 ترک فوجی مارے گئے، ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی، شامی فوج کے تمام ٹھکانوں کو زمین اور فضا سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت ہنگامی سیکورٹی اجلاس بلایا گیا جس میں وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ ترک صدر نے جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ترکی کی جانب سے ادلب میں فوجی بھیجنے کے بعد یہ ایک دن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شمال مغربی شام کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،

ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد اسد قوتوں کے خلاف ترک افواج کی سخت جوابی کاروائی

Leave a reply