وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکےساتھ کیا سلوک کیاگیا، اہم خبرنے تہلکہ مچادیا
اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکےساتھ کیا سلوک کیاگیقا، اہم خبرنے تہلکہ مچادیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکی چھٹی کرادی گئی ہے، شمشاداخترکو11 جولائی کومعاون خصوصی برائےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ مقرر کیا تھا۔
پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنادیں
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شمشاد اختر کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور یوسف بیگ مرزا کو ڈی نوٹیفائی کیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شمشاد اختر کو 12جولائی کو معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ مقرر کیا تھا۔
میجراکرم شہید کا48 واں یوم شہادت ،خصوصی تقریبات کا اہمتام
اس سے قبل ڈاکٹر شمشاد اختر کو 2005 میں حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر نامزد کیا تھا اور یہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی خاتون کو ملک کے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیا ہو۔