شان شاہد کا وزیراعظم عمران خان کو ترقی کے لیے ایک مشورہ
شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آہستہ آہستہ ہی لیکن آہستہ ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے جس پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان مینشن کیا.
شان شاہد نے لکھا کہ وزیراعظم، آپ نے جو امید دی ہے وہ حقیقت میں تبدیل ہو رہی ہے. یہ نوجوانوں کے لئے شاندار شروعات ہے جو آپ پاکستان کے مستقبل کے لیے کر رہے ہیں.
@ImranKhanPTI sir slowly but gradually we will reach our destination .the hope you gave is transforming into reality .brilliant initiative for the youth , investing in the future of 🇵🇰 Pls consider the young film makers of 🇵🇰 with your support they can do wonders🇵🇰🎥⭐️🙏🏼♥️
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 17, 2019
شان شاہد کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی فلم انڈسٹری پر توجہ دی جائے تو ہمارے نوجوان حیران کن کام کر سکتے ہیں.