پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

این سی سی آئی اے نے شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ نمبر 296/2025 درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر متعدد جعلی اور گمراہ کن ٹوئٹس و ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے۔ایف آئی آر کے مطابق، شاندانہ گلزار نے وزیراعظم پاکستان سے متعلق جعلی تصویر اور غلط معلومات پھیلائیں، اور ایک جھوٹی خبر کے ذریعے ان پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کا الزام لگایا، جس سے عوام میں خوف اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا ہوئی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا۔ مقدمہ سیکشن 11، 20 اور 26-اے آف پی ای سی اے 2016 کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ ریاست مخالف مہم کے پیچھے دیگر عناصر اور معاونین کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں.

شمالی کوریا کے میزائل تجربات، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

پنجاب میں امن و امان کے لیے سخت اقدامات، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت کئی فیصلے

ڈیورنڈ لائن پرطالبان کا اعتراض اور پاکستان کا مؤقف، مبشر لقمان کا تاریخی تجزیہ

کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا ، پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

Shares: