شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

0
25

شانگلہ میں سیلابی صورتحال،سڑکیں بند،کچے مکانات تباہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی پورے علاقے میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے

مین شاہراہ رانیال کے مقام پر سیلابی ریلے کی نظرہوگئی،شانگلہ کی مین شاہراہ سمیت تمام لنک روڈ بند ہوگئے ہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شدید بارشوں سے کچے مکانات کو نقصان برباٹکوٹ میرہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے

بارشوں کا سلسلہ بغیر کسی وقفے سے جاری ہے اگر کل تک یہ سلسلہ جاری رہا تو سیلابی پانی سے سخت نقصانات کا اندیشہ ہے ندی کے قریب آبادی زیرآب آجائے گی لیکن مقامی انتظامیہ نے پییشگی کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں تاحال شانگلہ میں شدید بارشوں کیوجہ سے خطرناک صورتحال ہے

بشام خوازہ خیلہ روڈ رانیال کے مقام پر خطرناک صورت حال میں روڈ ہر قسم ٹریفک کےلیے بند ہے

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے، 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد مقامات پر رابطہ پل تباہ اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

دریائے سوات میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، دریا کنارے آباد ہو ٹلز خالی کرالیے گئے ہیں۔کالاٹ کے مقام پرایک شخص اور مدین میں 5 سالہ بچی دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، راحت کوٹ میں ایک شخص دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جب کہ مدین میں ہی سیلاب میں پھنسے 13 افراد کو بچا لیا گیا۔

بشی گرام پل بہنے کے بعد مدین کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، مدین اور بحرین میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پانی کی تیز موجوں سے جہاں رابطہ پل متاثر ہوئے ہیں وہی ٹراؤٹ مچھلی کے درجنوں فارمز بھی دریا برد ہو گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔تیز بارش اور سیلابی پانی سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا جس کے باعث لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

Leave a reply