شنیرا اکرم کا شادی کے متعلق معنی خیز پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم سادگی سے اور کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کریں گے تو اس سے ہماری زندگیاں بھی محفوظ رہیں گی اور ہمارے پیسے بھی بچ جائیں گے-

باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئےلکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ماضی میں شادیوں کی بڑی بڑی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کو دعوت دی جاتی تھی۔


شنیرا نے کہا کہ چونکہ اب ہم سب کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں اور ہمیں سماجی فاصلے کا لازمی خیال رکھنا ہے تو کیوں نہ ہم اس موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور اسے اپنے مفاد کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سادگی سے اور کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کریں گے تو اس سے ہماری زندگیاں بھی محفوظ رہیں گی اور ہمارے پیسے بھی بچ جائیں گے۔

شنیرا نے کہا کہمجھے یقین ہے کہ لوگ میری بات ضرور سمجھیں گے اور کم مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب سرانجام دیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس معنی خیز پیغام کی حمایت کر رہے ہیں –

Comments are closed.