شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا دعویٰ
شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی،مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا دعویٰ
جمعیت علماء اسلام کے رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین انسدادِ منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہوجاتی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد صحافی اعزاز سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا صلاح الدین ایوبی کا کہنا تھا کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گی جس کے بعد اس کو پینا جائز ہوگا صحافی نے سوال پوچھا کہ اور کیا چیز ڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی اس پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے، آپ کسی وقت مدرسے میں آجائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں۔اس سوال پر کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے؟ رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں ۔ اس پر میں نے کہا تھا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے کوئی حکمت عملی بنا لواور علما سے طریقہ پوچھ لو اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گاجو کہ جائز ہے
شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی ہے جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کا دعویٰ#baaghitv #pakistan @juipakofficial pic.twitter.com/s6sU2kqWh3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 17, 2021
مولانا صلاح الدین ایوبی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف صرف باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملی کام نہیں ہو رہا پورے پاکستان کے نوجوان میں منشیات تیزی سے پھیل رہی ہیں یہ خاموش دہشت گردی ہے جس کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
@MumtaazAwan
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے
برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت بند کی جائے جس نے پینی ہے اپنے نام پر پیئے۔اقلیتی ارکان