شراب نہ ملی تو سیناٹائیزر پی لیا، 10 افراد جان کی بازی ہا رگئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شراب نہ ملی تو سیناٹائیزر پی لیا، 10 افراد جان کی بازی ہا رگئے

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع میں کم از کم 10 افراد شراب کے متبادل کے طور پر سینیٹائزر استعمال کرنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کوری چیڈو گاوں سے تعلق رکھتے تھے اور گذشتہ چند دن سے شراب کے متبادل کے طور پر پانی اور دوسری مشروبات کے ساتھ سینیٹائزر ملا کر استعمال کر رہے تھے ۔ پرکاشم کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھارتھ کوشل کا کہنا تھا کہ گاوں میں لاک ڈاون میں توسیع کے بعد شراب کی دوکانات کو گذشتہ چند دن سے بند کردیا گیا ہے ۔

گاوں کا دورہ کرنے والے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ دو افراد جمعرات کی رات کو جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ آٹھ افراد آج صبح جان گنوا بیٹھے ۔

ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا ہے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا سینیٹائزر میں کوئی زہریلی چیز تو موجود نہیں تھی ۔ سینیٹائزر کے ذخیرہ کو کمیکل تجربہ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

پولیس کا کہنا تھا کہ جو لوگ فوت ہوئے ہیں وہ شراب کے عادی تھے اور لاک ڈاون کی وجہ سے شراب دستیاب نہیں تھی اس وجہ سے یہ لوگ سینیٹائزر کا استعمال کر رہے تھے ۔ مرنے والوں میں تین فقیر ‘ رکشہ ڈرائیو اور یومیہ اجرت کرنے والے حمال شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.