شریف برادران شوگر ملز منتقلی کیس کی سماعت ملتوی

supreme court

سپریم کورٹ میں شریف برادران شوگر ملز منتقلی کیس کی سماعت ہوئی

اتفاق شوگر مل کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے تحریری التواء مانگ لیا .وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ بیمار ہوں پیش نہیں ہو سکتا، سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے شریف خاندان کے وکیل کی التواء کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ طویل عرصہ سے زیر التواء ہے، مقدمہ کو التواء میں نہیں رکھا جا سکتا، اگر آئندہ سماعت پر وکیل دستیاب نہ ہو تو اتفاق شوگر مل متبادل وکیل کا بندوبست کرے،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماوں کی تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار قوسین فیصل نے پابندی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ،سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Comments are closed.