شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس،نیب کے پہلے گواہ پر ہوئی جرح
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی
نصرت شہباز کی حد تک نیب کے پہلے گواہ فیصل بلال کے بیان پر جرح کی گئی، وکیل نصرت شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کب سے کب تک چیف منسٹر رہے ۔ فیصل بلال نیب گواہ نے کہا کہ 2008 سے 2013 اور پھر 2018 تک شہباز شریف چیف منسٹر رہے ۔وکیل شہباز شریف نے پوچھا کہ کیا آپ نے شہباز شریف کی تنخواہوں، مراعات کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا ۔ نیب گواہ فیصل بلال نے کہا کہ میں نے فراہم نہیں کیا ۔ الیکشن کمیشن کے افسر سید طیب زوار نیب کے دوسرے گواہ بھی عدالت پیش ہوئے .امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسر پر دوبارہ جرح نہیں کریں گے انہوں نے تو صرف ریکارڈ پیش کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ہی گواہ خالد محمود بھی جرح کے لیے عدالت پیش ہوئے ،نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کر دی ،نیب نے استدعا کی کہ قانون کے تقاضے ہیں تاریخ چھوٹی دیں۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی ،نیب کے گواہ نمبر چار اور پانچ آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کر لئے گئے
قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اسلام آباد میں ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے شہبازشریف کے وکلاکی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہیں، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی
عدالت پیشی کے موقع پر پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو چار سال بعد دھاندلی کا الیکشن یاد آیا ہے ، عمران خان خود چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہیں پشاور بی آر ٹی میں کرپشن کا حساب کون دے گا،ملک میں آٹا ،چینی اور وسائل کا بحران ہیں ،آپ کے اقدامات کہاں ہیں؟ اپوزیشن سے نہیں عوام سے انتقام لیا جا رہا ہے قوم کے لیے 2 وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے عمران خان اپنے گرد بیٹھے مافیاز کیخلاف کچھ کیوں نہیں کرتے؟ مالم جبہ میں اربوں کاغبن ہوا اس کیخلاف کیا اقدام کیا گیا الیکشن کمیشن کی رپورٹ آگئی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا عمران خان عثمان بزدار کے خلاف اقدام کریں ہم ساتھ دیں گے
@MumtaazAwan
ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے بیانات پر ردعمل سامنے آیا ہے، حسان خاور کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے بیانات "اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت” کی اعلیٰ مثال ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ موصوف پہلے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کو تو مطمئن کر لیں۔اپوزیشن لیڈر گزشتہ تین سال سے ڈرائنگ روم سیاست سے باہر نہیں نکلے۔ دنیا بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، پاکستان پر بھی اثرات آئے ہیں۔حکومت چینی اور آٹے پر سبسڈی، مارکیٹ مانیٹرنگ اور احساس راشن پروگرام سے عوام کو سہولت دے رہی ہے۔ پنجاب میں عشروں مسلم لیگ ن کی حکومت رہی، نئے ہسپتال کیوں نہ بن سکے۔موجودہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے 15 ہسپتالوں پر کام شروع کیا۔ ان میں سے چار ہسپتال 2022 تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ان میں لاہور اور میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال، نشتر II ملتان اور ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شامل ہیں۔ حکومت گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایک نظر 2015 کے پٹرول بحران پر بھی ڈال لیں تو مہربانی ہو گی۔کمزور گورننس، نا اہلی اور کرپشن کے باعث 2015 میں بدترین پٹرول بحران پیدا ہوا۔ اپوزیشن کی بے منطق تنقید سے حقائق نہیں چھپ سکتے۔کل تک اپوزیشن کرونا پر سیاست کر رہی تھی، ویکسین کی کمی کے الزام لگا رہی تھی۔ دنیا کرونا کے بعد حالات نارمل کرنے پر حکومتی پالیسیوں کی معترف ہے۔ آج اپوزیشن نے کرونا چھوڑ کر "میں نہ مانوں” کے تحت نیا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا ہے۔
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟
منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا
جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے
شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری
شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے