شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

0
26

حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے.

حمزہ شہباز کے فرنٹ مین کے بیان کے بعد عدالت میں طبیعت خراب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم نے مشتاق چینی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے مشتاق چینی کا بیان قلمبند کیا. مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے۔ مشتاق چینی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کا کہا،حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے میں کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھاگیا کہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھا گیا۔معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہباز کوبھیجی وہ ان کی ہی تھی،مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

مشتاق چینی نے اعتراف کیا کہ ہم کاروبار اورپیسہ وائٹ ہونے کی لالچ میں کام کرتے رہے،اپنے گناہ کااحساس ہے،قانون کی مدد کیلئے حقائق پرمبنی بیان دیا۔مشتاق چینی نے مزید کہا کہ 2014 میں شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسرعثمان سے ملاقات ہوئی ،عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑوائٹ کرنے ہیں ،میں نے انکار کیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے ،عثمان نے کہا کہ ہم آپ کے اکاﺅنٹس استعمال کرناچاہتے ہیں ،آپ کے بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے ٹی ٹی لگوانی ہے ، پرانے تعلقات اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ کی وجہ سے اجازت دے دی،چیف منسٹر کا بیٹا اور وزیراعظم کا بھتیجا ہونے کے باعث انکار نہیں کر سکا۔ مشتاق اینڈکمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی رقم بھیجی گئی،2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی،میرے اکاؤنٹ میں رقم سلمان شہبازکے سی ایف اونے بھجوائی،شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین نے کہا کہ سلمان شہبازکے ملازم طاہرنقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی،کمپنی سے 10 کروڑبذریعہ چیک میری کمپنی منتقل کئے گئے،10 کروڑکے چیک سلمان شہباز نے عثمان کے حوالے کئے ،میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑمنتقل کرائے گئے، نیب ٹیم مشتاق چینی کا بیان قلمبند کرانے کے بعد روانہ ہوگئی۔

حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری مل گئی، آج ہوں گے جیل سے باہر

قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

حمزہ شہباز اورسلما ن شہباز کےفرنٹ مین مشتاق چینی کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا ہے، دوران سماعت کمرہ عدالت میں مشتاق چینی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد عدالت نے مشتاق چینی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی اور عدالت نے حکم د یا کہ مشتاق چینی کامیڈیکل چیک اپ کرایاجائےاورضرورت پڑنےپراسپتال منتقل کیاجائے،اس سے قبل مشتاق چینی نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے متعلق بیان قلمبند کرایا مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو بیان قلمبند کرایا ،مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے ،مشتاق چینی کو نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کے طور پر گرفتار کیا تھا جب وہ دبئی بھاگ رہے تھے.

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

Leave a reply