شریف فیملی کے خلاف اہم ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب کو سرچ وارنٹ مل گئے

نیب لاہور کو شہباز شریف فیملی کے خلاف اہم ریکارڈ حاصل کرنے کے لے سرچ وارنٹ مل گئے

شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عامررضا نے کی ،نیب پراسیکیوٹر اسداعوان اورحارث قریشی نے دلائل دیئے ، نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شہبازشریف فیملی کیخلاف اہم ریکارڈحاصل کرنا ہے .

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

نیب لاہور کواہم ریکارڈ کے حصول کیلئےسرچ وارنٹ مل گئے ،نیب نے وارنٹ گلبرگ اورکیولری گراؤنڈمیں موجود دفاترکی تلاشی کیلئے لیے.

 

شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

 

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

Comments are closed.