شریف فیملی کی 2 مزید کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

نیب لاہور نے شریف فیملی کی 2 مزید کمپنیوں کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپرملزاور حدیبیہ انجینئرنگ کےخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہیں ، چودھری شوگرمل،حدیبیہ انجینئرنگ اورحدیبیہ پیپرمل کاایک ٹرائیکا تھا،تینوں کمپنیوں میں نوازشریف،شہباز شریف، مریم نوازاوردیگرشئیرہولڈرز ہیں،تینوں کمپنیوں کے بینک اکاوَنٹس میں منی لانڈرنگ کی رقم منتقل ہوتی رہی،

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز ، یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز میں گرفتار کر رکھا ہے ، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

نیب لاہورنے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھے جائیں گے .

مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

Comments are closed.