شریف خاندان کے کرتب شروع، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
15

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس کو ہم کچھ نہیں سمجھتے تھے عثمان بزدار کو اس نے پنجاب پولیس کو وقت ڈال کر رکھ دیا ہے، 15 15 دن بعد اکھاڑ بچھاڑ کی جا رہی ہے، سمجھ نہیں آ رہی کیا کریں،وہ سب حواس باختہ ہیں، ایک آدمی اتنی دلیری سے ہر 20 دن بعد ٹرانسفارمر آرڈر نکال دیتا ہے، نیا آئی جی بھی 20 دن بعد تبادلے کے لئے تیار ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، بزدار چلے گا

اینکر پرسن مریم خان نے سوال کیا کہ اسد عمر نے بیان دیا کہ اگر کراچی پیکج پر سیاست کریں گے تو پی پی اور پی ٹی آئی دونوں کو جوتے پڑیں گے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ جوتے پڑنے کے لئے تیار ہو جائیں کیونکہ جوتے پڑنے ہیں، پچھلے سال 166 بلین کا پیکج اناؤنس ہوا تھا وہ کہاں‌ خرچ ہوا، اب جو اناؤنس ہوا اس میں کتنا جائے گا؟ کتنا لگے گا اور کتنا کھایا جائے گا، ان تمام سیاستدانوں کا جن سے کراچی سے لینا دینا ہے انکا امتحان ہے، اگر اہلیان کراچی ڈی ایچ اے کے سامنے کھڑے ہو کر شور مچا سکتے ہیں تو پھر سیاستدانوں کی خیر نہیں، لوگ ابسنٹ ہیں، انکا حق ہے انکو ملے،یہ امداد نہیں انکا رائیٹ ہے، یہ انکو ملے اور بار بار ملے،اگر پریشر لینا ہوتا تو پہلے نہ سدھر جاتے ،یہ پریشر لینے والے سیاستدان نہیں.

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ موسم سرما آ رہا ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ کی خبر کتنی نئی ہے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ کوئی نئی نہیں ،ہرسال ہوتی ہے جس پر اینکر مریم خان نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نے ہمیں بتایا ہے کہ موسم سرما آ رہا ہے اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی، پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ دنیا کے مسائل کیا ہیں اور ہمارے مسائل بجلی، پانی، گیس، روٹی چینی ہیں اور ہم اپنے آپ کو زندہ قوم کہتے ہیں، ہمیں اپنے تھیسز کو بدلنا ہے،یا تو ہم لوگ سدھر جائیں، ورنہ اس طرح زندگی رس رس کر گزارنے کی ویلیو نہیں ہے ،کہنے کو ہم اشرف المخلوقات ہیں اور ہم بنیادی ضروریات کے لئے ترس رہے ہیں ، وہ مل جائیں تو ہم خوش ہوتے ہیں کہ پانی آ گیا، بجلی آ گئی،یہ کوئی بات ہے

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ نواز شریف کی بات کریں تو انکے امریکی ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ علاج کے بغیر پاکستان نہیں جانا چاہئے انکی موت واقع ہو سکتی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ واقعی موت ہو سکتی ہے، کیا امریکہ میں بندے نہیں مرتے،وہ بچا لیتے ہیں انکو مرنے سے، نواز شریف کی جو بھی موت ہو گی وہ طبعی موت ہو گی، وہ بیماریوں کی وجہ سے نہیں ڈپریشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے جب وہ جیل جائیں گے، ڈاکٹر کا کام ہی یہ سٹیٹمنٹ دینا ہے کہ جیل گئے تو موت ہو جائے گی؟ اس ڈاکٹر کو پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ کمپلین کرے اور اسکا لائسنس کینسل کروائے،یہ حکومت کی نااہلی ہے، ڈاکٹر کا کام ہے یہ کہنا کہ میں اسکا علاج کر رہا ہون یا نہیں،اگر اسکا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے تو وہ کون ہے کہنے والا کہ پاکستان میں موت واقع ہو سکتی ہے، ڈاکٹر سیاسی بیان دے رہا ہے وہ جیل سے نکالنے کی سٹیٹمنٹ دے رہا ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ اس نے پیسہ کھایا، چوروں کے لئے سب یونیورسل ہو جاتے ہیں، جو ڈاکٹر امریکہ میں دیکھ بھی نہیں رہا اور وہ بیان دے رہا ہے، اگر حکومت اس کو سیریسلی لے تو اسکا لائسنس کینسل ہو سکتا ہے، واشنگٹن میں ایمبیسی اس پر کام کرے، احتساب کریں یا چھوڑ دیں بہت ہو گیا ڈرامہ،حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ کر لینا ہے وہ کر لینا ہے، اب یہ ڈاکٹر آیا ہے اسے پکڑو،

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اشتہاری ہو گئے تو کیا ہوا، پہلے بھی تو اشتہاری ہوئے تھے ناں،انٹرپول سے رابطہ کرنا تھا تو الطاف حسین کو بلا لیں، ریڈ وارنٹ تو اسحاق ڈار کے نکلے ہیں اسکو پکڑ لیں، سلمان شہباز کو پکڑ لیں، سنتے رہیں بس اسی طرح خبریں سن سن کر بوڑھی ہو جائیں گے، ہم بھی اسی طرح کی خبریں سناتے آ رہے ہیں اب بڑھاپا آ گیا ہے، آوے کا آوا ہی ایسا ہے،

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

کشمیریوں پر بدترین ظلم، بھارتی تجزیہ کار بھی مان گئے

5th جنریشن وار، پاکستان کو بڑا جھٹکا،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

میڈیا کس کے اشاروں پر ناچ رہا ہے؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

حکومت پلان کرتی رہی اوریو اے ای والے امداد دے گئے،حکومت کی سست روی پر مبشرلقمان برس پڑے

اسرائیل کو پاکستان سے کیا چاہیے ؟ مبشر لقمان نے کیا تہلکہ خیز انکشاف

سول ملٹری تعلقات بے مثال،عمران خان نے یہ بیان کیوں دیا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ مشیر ہوا بازی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اسکا کیا ریزلٹ نکلے گا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مشیر ہوا بازی اور سول ایوی ایشن کے جو لوگ ہیں، سیکرٹری ایوی ایشن ، انہوں نے ایوی ایشن کی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے اور ابھی بھی انکے کرتوت، دو نمبریان ٹھیک نہیں ہو رہیں، مجھے تو لگ رہا ہے کہ 3 چار مہینے میں ہماری ایئر لائنز گراؤنڈ ہو جائیں گی اور پرائیویٹ ایئر لائنز بھی ہماری بند ہو گی، آئسا سول ایوی ایشن کا فرانزک آڈٹ کر رہی ہے، انکا خیال ہے کہ چھوٹا موٹا آڈٹ ہو گا، وہ آ گئے ہیں فرانزک آڈٹ پر، ایک ایک چیز دیکھیں گے ، وہ ان سے پورا نہیں ہونا، اسکا مطلب کہ انکی اپیل ضائع ہو گی، اگلی چیز آئیکا کا بین ہے وہ بھی نومبر ، دسمبر تک آنے والا ہے، سول ایوی ایشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انڈسٹری کو تباہ کر چکی ہے،مشیر ہوا باز نے جعلی لائسنس والا شوشہ چھوڑا تھا انکو تو راول لیک میں جا کا نہانا چاہئے تھا ، ٹھنڈے ہوتے اور بتاتے کہ مجھ سے غلطی ہوئی لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں،ساری دنیا کو پتہ ہے کہ انکی یہ سٹیٹمنٹ غلط ہے، میں پائلٹ کے خلاف پروگرام کر رہا ہوں، میں کہہ رہا ہوں کہ وہ لسٹیں غلط ہیں، عام آدمی کو نہیں پتہ، یہ بہت زیادتی کی گئی، پاکستان کا بہت بڑا نقصان کر کے بیٹھ گئے ہیں، پتہ نہیں کب ان سے کوئی سوال کرے گا اور انکی دو نمبریاں کب یا ختم ہوں گی،اب تو آپ کو سول ایوی ایشن میں گورے لانے پڑے ہوں گے، ڈی جی اور ڈی ایف ایس بھی گورے لانے پڑیں گے، پی آئی اے، شاہین سب میں گورے لانے پڑیں گے، آپ پر انکو یقین نہیں آتا،آپ نے ایئر ٹویولر کو غیر محفوظ کر دیا، سوالیہ نشان اٹھا دئے، لوگوں کو یقین نہیں کیونکہ جھوٹ بولتے رہے، آپ کو تو کوئی سمجھ نہیں کہ کتنے ایئر کریش کروا چکے ہیں کتنے برڈز ہٹ ہو چکے ہیں، یہ سب کو نظر آئے گا اور سب کو پتہ چلے گا، اب آہستہ آہستہ پتہ چلے گا جو باتیں میں کب سے کر رہا ہوں، میں ان مسافروں کو داد دیتا ہوں جو ایئر لائنز پر پاکستانی میں سفر کر رہے ہیں، میں کچھ لوگوں کو جانتا ہوں جو اب بائی روڈ لاہور سے کراچی کا سفر کر رہے ہیں، ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے،

میں تو پی آئی اے کو قصور وار نہیں سمجھتا اصل قصور ریگولیٹر کا ہے، جب ریگولیٹر اور آپریٹر کا ایک آدمی بیٹھا ہو گا سیکرٹری ایوی ایشن ، تو پھر یہی ہو گا، ڈیپوٹیشن پر آئے لوگوں نے ایوی ایشن کا کباڑہ کر دیا، ان سے بات کریں تو پتہ نہیں،مجھے کسی نے مثال دی،ایک خاتون نے، اس نے کہا کہ ہائے میں مر جاواں گڑ کھا کے،میں نے کہا کہ اسکا کیا مطلب ہے تو انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی برائی تھوڑی ہی کر سکتے ہیں، برائی ہی کرنی ہے تو گڑ کھا کر لو، چیک اینڈ بلینس نہیں اسلئے لوگ مرتے ہیں، سولہ کمرشل کریشز ہو چکے ہیں، ضمیر ہو تو پھر بڑا فرق پڑتا ہے، کسی کو پرواہ نہیں.

Leave a reply