مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا،شریف ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے،شہباز گل

0
23

مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا،شریف ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے،شہباز گل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی چندتقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے رو ز ہی کہاتھا نوازشریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت نہ دی جائے،اس بات میں شک نہیں کہ بھارت پاکستان کوتوڑنے کے درپے ہے،کوئی شک نہیں بھارت سرحدوں پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، شہباز شریف نے تحریری طور پر کہا کہ 4ہفتوں میں نوازشریف آجائیں گے،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹریٹجک ماہرنے کہا پاکستان کی فوج کوہٹ کرو،پاکستان ٹوٹ جائےگا،جب پاکستان کی فوج کمزور ہوگی تو پاکستان کمزور ہوگا،10ماہ بعد بات چلےگا کہ ان تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے،ہمیں سیاسی طور پرنوازشریف کی تقریروں سے کوئی مسئلہ نہیں ،ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے اور اداروں کے خلاف بول رہی ہے،نوازشریف نے پارٹی رہنماوَں کو مشکل میں ڈال دیا ،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی نےپروپیگنڈا کیا کہ حکومت نےان کی ضمانتیں منسوخ کرادیں،انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائیں،بھارت ہر وقت پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی تاک میں رہتا ہے، نوازشریف پاکستان کے دشمن نہیں ،چھوٹی سوچ کا کاروباری آدمی ہیں،نوازشریف کو1993میں بھی فوج سے مسئلہ بنا نوازشریف کا اس سےپہلے غلام اسحاق خان سے بھی مسئلہ بنا،نوازشریف امیرالمومنین بننا چاہتےتھے،نوازشریف نے کشمیر میں حریت رہنماوَں سے ملاقات سے انکار کیا،کیا پاکستان کا کوئی بزنس مین بھارت جاکران کےوزیراعظم سےمل سکتاہے،یہ ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سےسوال ہوتا کہ آپ دشمن کیساتھ کاروبار کیوں کررہےہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے،پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تو جندال نےوہی بیان دیاجو نوازشریف کا بیانیہ ہے،نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم سے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی،ایک ادارہ ہے جو ان سے چوری کرنے پر سوال پوچھتا ہے،جعلی مادر ملت مریم صفدر آ ج چیخ چیخ کر بول رہی ہیں،مودی نے کہانوازشریف بغیرویزہ میراخیرمقدم کرتا ہے،مودی سے ملاقات میں نوازشریف نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بائی پاس کیا،انٹیلی جنس ایجنسیز نےفرقہ ورانہ فسادات کی بھارتی کوشش ناکام بنائی،بھارت ہر وقت پاکستان کی تاک میں رہتا ہے،

Leave a reply