باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی،
شریف میڈیکل کمپلیکس میں پانی کی چوری پکڑی گئی،سروے میں 2 کیوسک غیرقانونی ٹیوب ویل کی نشاندہی ہوگئی
وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کے حکم پر واسا ریونیو کی ٹیموں نے شریف میڈیکل کمپلیکس کا سروے کیا جہاں 2 کیوسک کا ٹیوب ویل پایا گیا جو شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود میڈیکل کالج، سکول اور ہسپتال کو پانی فراہم کرتا ہے مگر صارف کوبل نہیں آتا،
دونہیں ایک پاکستان قانون سےبالاکوئی نہیں
واسالاھورنےدورانِ سروے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑی گئی
موقعہ پر2کیوسک کاٹیوب ویل پایاگیاجس کا بل ماہانہ2لاکھ روپےبنتاھےپانی چوری پکڑنے پرایک سال کاجرمانہ بھی کیاجاتاھےقانون کے مطابق شریف میڈیکل کمپلکیس سےریکوری کےلیےاحکامات۔ pic.twitter.com/07za0VZ6fX— Sheikh Imtiaz Mehmood (@SheikhImtiazPK) November 16, 2020
شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ واسا قوانین کے مطابق 2کیوسک ٹیوب ویل کا ماہانہ بل دو لاکھ روپے بنتا ہے اور پانی چوری پکڑے جانے پر ایک سال کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے ،شریف میڈیکل کمپلیکس کو بل بھیج کر ریکوری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.
چوروں کے خاندان نے پانی چوری بھی نہیں چھوڑی
1997 میں شریف میڈیکل کمپلیکس بنا اور آج تک چوری کا پانی استعمال کرتے رہے… خزانے کو کم از کم 5 کروڑ کا نقصان ادھر سے ہی پہنچا دیا https://t.co/6upRMHUab1
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) November 16, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کے خاندان نے پانی چوری بھی نہیں چھوڑی ،1997 میں شریف میڈیکل کمپلیکس بنا اور آج تک چوری کا پانی استعمال کرتے رہے… خزانے کو کم از کم 5 کروڑ کا نقصان ادھر سے ہی پہنچا دیا