رائیونڈ: جاتی امرا کے سامنے سے ایک ٹائم ڈیوائس آلہ برآمد ہوا ہے-
باغی ٹی وی:جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ کے قریب سے شیر کے مجسمے جیسی مشکوک ڈیوائس برآمد ہوئی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا گیا-
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ ٹائم ڈیوائس پھینک کر فرار ہو گئے نامعلوم افراد نے شیر نما مجسمہ بھی ٹائم ڈیوائس کے ہمراہ پھینکا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاتی امرا جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی طور پر ڈیوائس کو مشتبہ سمجھا گیا، لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کی گئی جانچ پڑتال کے بعد یہ ڈیوائس کلینر قرار دی گئی، جس کا مطلب ہے کہ یہ کسی قسم کی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔
پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ لاہور میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھاتا ہے اور عوام میں تشویش کا باعث بن رہا ہے پولیس اور دیگر ادارے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے پر غور کر رہے ہیں-