شریف خاندان نے این آر او کیلئے عرب ملک سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

0
30

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک عرب ملک سے این آر او دلوانے کیلئے رابطہ کیا تاہم عرب سربراہ مملکت نے صاف جواب دے دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت نہیں‌ کر سکتے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے. اس اجلاس میں این آر او کا تذکرہ ہوا جس پر عمران خان نے کہاکہ مجھے خدشہ تھا کہ شاید ترکی کے صدر طیب اردگان نواز شریف کی حمایت کریں‌ گے تاہم انہوں نے اس سلسلہ میں میرے ساتھ کوئی بات چیت نہیں‌ کی.

وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران صاف طور پر کہا کہ کسی کو این آر او نہیں‌ دیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اطلاع ہے کہ شریف خاندان میں سے کسی نے عرب ملک کے ساتھ رابطہ کیاہے لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہاہے کہ یہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جتنے مرضی رابطے کر لے لیکن کسی کو این آر او دینے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ ہو تا.

واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں‌ منظر عام پر آتی رہی ہیں‌ کہ شریف خاندان این آر او کیلئے کوشش کر رہا تاہم مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان خبروں‌ کی تردید کی ہے.

Leave a reply