حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند و ولی عہد شہزادہ خالد کی نماز جنازہ ادا

0
103

حاکم شارجہ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند و ولی عہد شیخ خالد کی نماز جنازہ ادا شارجہ کی کنگ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی، حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد نے امیر شارجہ کے جوان بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کیا۔ان کے علاوہ ، شارقہ ،عجمان ،راس الخیمہ اور دیگر علاقائی امراء اور شہزادوں نے جنازہ میں‌شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز شارجہ کے امیر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے جوان بیٹے شیخ خالد کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں میرے بھائی شیخ سلطان کے ساتھ ہیں۔

حاکم دبئی نےعربی زبان میں کیے گئے اپنے ٹویٹ میں ریاست شارجہ اور متحدہ عرب امارات کی عوام سے بھی اظہار تعزیت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ میرے بھائی شیخ سلطان کے دل کو صبر عطا فرما، ہم نے آپ کا غم اور وطن پرستوں سے محبت دیکھی ہے، ہم نے آ پ کے بڑے اور خوبصورت قلب کو دیکھا ہے۔ میں خدا نے دعا کرتا ہوں کہ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔

حاکم دبئی کے بیٹے اور ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بھی جوان بیٹے کی موت پر شیخ سلطان القاسمی سے تعزیت کرتے ہوئے کہ خدا اس بڑے نقصان پر شیخ خالد کے والدین کوصبر برادشت دے
اس سے پہلے ڈیلی میل نے رپورٹ کیا تھا کہ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی موت لندن میں‌واقع ہوئی.برطانوی اخبار ” ڈیلی میل” نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کہ شہزاد کے موت ڈرگ کی وجہ سے ہوئی ہے.

Leave a reply