شرجیل میمن کا اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

0
55

شرجیل میمن کا اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بی آرٹی سمیت مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہیں ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس سروس کو عبدالستار ایدھی صاحب کے نام پر رکھا گیا ہے،کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ دیرینہ ہے، قیادت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، مختلف ادوار میں بہت کام ہوا ہے اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کو میں نے 30 مئی تک تمام کام مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے،اس پروجیکٹ کو 100فیصد سندھ حکومت فنڈ دے رہی ہے، بسیں منگوائی گئیں ہیں چند دنوں میں کراچی پہنچ جائیں گی،دفتری معاملات میں ٹرانسپورٹ کے افسران کو کوئی مشکل نہیں ہوگی،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ہونے والے میثاق جمہوریت بہت کام ہوا، آج ملک میں سیاسی مخالفت نہیں دشمنیاں پیدا ہو رہی ہیں،یہ رویئے تحریک انصاف کی جانب سے ہے،عمران خان کا شمار ملک کے نااہل ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے، موجودہ حکومت کو ملک میں معاشی استحکام لانا ہے،عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اورینج لائن آپریشنل کرنے کے لئے ایک ماہ کا ٹارگٹ دے دیا۔صوبائی وزیر نے اتھارٹی کو ہدایت جاری کیں کہ بی آر ٹی اورینج لائن پروجیکٹ میں جتنے بھی مسائل ہیں ، مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کو ایس آئی ڈی سی ایل سے اجلاس کر کے اورینج لائن منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وہ خود بات کریں گے گا تاکہ منصوبہ مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اورینج لائن کو ایک ماہ کے اندر آپریشنل کرنا ہے، تاکہ اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ اور آرامدہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینڈیٹ اور ماس ٹرانزٹ کے پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کراچی سرکلر ریلوے، بلیو لائن، برائون لائن، اور شہر کے بی آر ٹیز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرین لائن فیز ون نمائش تک آپریشنل ہے، ییلو ، اورینج ، ریڈ لائنز امپلیمنٹیشن فیز میں ہیں۔ گرین لائن وفاقی حکومت کا پروجیکٹ ہے ، آپریشنل ہونے کے تین سال بعد سندھ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک اورینج لائن کے منصوبے کا 98 فی صد سول ورک مکمل ہے، جوکہ مکمل طور پر سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، اور وفاقی حکومت کے ادارے ایس آئی ڈی سی ایل کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اورینج لائن کی 20 بسوں کی خریداری کے لیے سندھ حکومت نے ایس آئی ڈی سی ایل کو رقم کی ادائیگی کر دی ہے

Leave a reply