سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے،ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد کی جانب سے ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے مکمل مالی معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی،ایشین ڈولپمنٹ بینک کے مشن کی جانب سے مستقبل میں ٹرانسپورٹ کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، کراچی کے لئے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کے عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، حکومت کی ترجیح ہے کہ نہ صرف بسیں جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو، یہ بسیں نہ صرف ماحول ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہونگی،کراچی میں ماحول دوست بسز کے لئے بایو گیس پلانٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے،بایو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی،

Shares: