
بالی وڈ کی معروف اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ عادل درانی کیسے کہہ سکتا ہے کہ اس نے کبھی بھی راکھی کی نازیبا وڈیوز نہیں بنائیں مجھے یاد ہے کہ ایک بار عادل مجھے اپنے موبائل میں کچھ دکھا رہا تھا اور اس میں ، میری نظر راکھی کی ایک ایسی وڈیو پر پڑی جو خود عادل نے بنائی ہوتی تھی ، میں نے عادل سے کہا کہ آپ کو راکھی کی اس قسم کی وڈیوز اپنے موبائل میں نہیں رکھنی چاہیے تو عادل نے کہا کہ ہم میاں بیوی کا معاملہ ہے ، اور بیوی کی کوئی بھی وڈیو میرے پاس اگر ہو تو اس میں اچنبے والی بات نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ عادل نہایت ہی مکار انسان ہے.
وہ کسی کو بھی غلط فہمی میں ڈال دیتا ہے اور اس غلط فہمی کو دور بھی نہیں کرتا. ایک بار مجھے راکھی کی دوست راجشری نے کال کی رات کے دو بجے ہوئے تھے میں ایک ہوٹل میں کھانا آڈر کررہی تھی ”راجشری نے مجھے کہا کہ تم عادل کے ساتھ ہو تو میں نے کہا کہ وڈیو کال کرکے دیکھ لو،” میں نے عادل سے کہا کہ راجشری کو لگ رہا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ، اسکو لائیو لوکیشن بھیجو اپنی تو اس نے بات کو ٹال دیا اور راجشری کی غلط فہمی کو دور نہیں کیا ، اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ عادل لڑکیوں کو خود بدنام کرتا ہے.