fbpx

شرلین چوپڑا کی سلمان خان کو وارننگ

بالی وڈ اداکارہ شرلین چوپڑا جن کا آج کل راکھی ساونت کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے ، انہوں نے راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے نتیجے میں راکھی گرفتار ہو چکی ہیں۔ شرلین چوپڑا نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راکھی ساونت کو بے شک سلمان خان بہن مانتے ہیں راکھی ان کو بھائی مانتی ہیں، راکھی یہاں تک کہتی ہیں کہ جب بھی میں کبھی مشکل میں آئی تو سلمان خان نے میرا ساتھ دیا اور میرا گھر تک اسی کی بدولت بسا ہے ۔ تو سلمان خان بھی سن لیں ٹھیک ہے راکھی آپ کی بہن ہے لیکن کوئی اس ملک کی عزت کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ، یوں شرلین چوپڑا نے سلمان خان کو تنبہیہ کی کہ وہ اس معاملے سے دور رہیں اور اس معاملے میں راکھی کا ساتھ دینے کی بجائے نیوٹرل

رہیں تو بہتر ہو گا۔ شرلین چوپڑا اور راکھی ساونت کا یہ کیس کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کیونکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان بالی وڈ کے کچھ لوگ صلح صفائی کروا دیں اور یہ کیس یہیں ختم ہو جائے۔ لیکن فی الحال ایسا ہوتا نظر نہیں آتا اور یہ یہ بھی دیکھنا دلچپسی سے خالی نہ ہو گا کہ راکھی ساونت کی وکیل ان کا کیس کس طرح سے لڑتی ہیں کہ راکھی اس کیس سے باعزت بری ہو کر نکل جائیں۔