شرم کریں، حیا کریں، آپ کو پلان بھی صحیح طریقے سے بنانا نہیں آتا، مریم اونگ زیب برس پڑیں

0
24

شرم کریں، حیا کریں، آپ کو پلان بھی صحیح طریقے سے بنانا نہیں آتا، مریم اونگ زیب حکومت پر برس پڑیں

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام دستاویزات موجود ہیں جن پر راتوں رات تبدیلی کی گئی،1992 سے شریف خاندان کی ملکیت کی تمام دستاویزات ہم نے جمع کرائیٕں، عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے رائیونڈ کا گھر گرانے کی پلاننگ کی،30 سال میں کسی نے اس ملکیت کی خریدوفروخت اور تعمیر پر اعتراض نہیں کیا،

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا شرم کریں، حیا کریں، آپ کو پلان بھی صحیح طریقے سے بنانا نہیں آتا،کرپشن کا ایک ڈھیلا نہیں ملا تو نیچ اور گھٹیا حرکت پر اتر آئے.افسران نے منع بھی کیا یہ نہ کریں، رکارڈ چیلنج ہوجائے گا،عدالت کی جانب سے انہیں روک دیا گیا، ورنہ رات کو پورا پلان بنایا گیا تھا،آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والا بعض نواز اور شہباز میں جھلس رہا ہے.

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا ورڈ آف ریونیو کو یرغمال بنا کر راتوں رات رکارڈ تبدیل کرایا گیا.کارڈ میں جعلسازی خفیہ طور پر کرنے کی کوشش کی گئی،شہزاد اکبر نے لینڈ ریونیو کے افسران کو یرغمال بنایا، بتایا جائے کس نے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیا، ان سب کو ای سی ایل میں ڈالا جائے،چوروں اور نالائقوں کا ٹولہ دہری شہریت رکھتا ہے،بورڈ آف ریونیوسے رکارڈ تبدیل کرالیا،نوازشریف خاندان کے پاس موجود رکارڈ کون بدلےگا؟

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا اسٹے مل چکا ہے، جرات مت کرنا ، اس طرف دیکھنے کی بھی ،یہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کا گھر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا گھر ہے، عدالت میں تمام کاغذات جمع کرادیے ہیں،آپ کی اس گھر کی طرف دیکھنے کی جرات نہ ہو،

Leave a reply