شرمیلا فاروقی کا عمران خان کے خلاف گدھا گاڑی مارچ:اپوزیشن نے امیدیں لگا لیں

0
37

کراچی :شرمیلا فاروقی کا عمران خان کے خلاف گدھا گاڑی مارچ:اپوزیشن ے امیدیں لگا لیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 27 فروری سے شروع ہونے والے لانک مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کی جانب سے بھی شہر کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مختلف انداز میں ایک چھوٹی سے قافلے کی قیادت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی گدھا گاڑی پر سوار ہوکر پارٹی کے مختصر قافلے کی قیادت کررہی ہیں اور اس دوران کارکنان کی جانب سے ’’گو نیازی گو نیازی‘‘ اور ’’ جیے بھٹو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شرمیلا فارقی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی گئی۔

خیال رہے اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے ہی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے ، جس کا آغاز 27 فروری سے کراچی سے ہوگا جو سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا، پنجاب میں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 8 مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے گیلانی ہاؤس ملتان میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور اس دوران 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر بریفنگ دی گئی۔

Leave a reply