ششی کپور کی 5 ویں برسی کل منائی جائیگی

0
35

ششی کپور آج بھی سامعین کے دلوں میں زندہ ہیں، کئی سدا بہار فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے. ششی کپور اداکار پروڈیوسر لیجنڈ اداکار فلمساز پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے. ان کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد اسٹیج کا نام ششی راج کپور اپنا لیا۔ وہ ایک مشہور چائلڈ آرٹسٹ تھے اور انہوں نے کئی فلموں میں اپنے بھائی راج کپور کے بچپن کے کردار کئے. ششی کپور کو دنیا سے رخصت ہوئے پانچ سال بیت گئے ہیں کل ان کی پانچویں برسی منائیں جائیگی.

انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے بل پر قومی فلم ایوارڈز اور دو فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے. انہوں نے انگریزی زبان کی متعدد بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا. حکومت ہند نے انہیں 2011 میں پدم بھوشن اور 2014 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ ششی کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر اپنے بھائی راج کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آگ (1948) سے کیا، اور یش چوپڑا کی دھرم پتر (1961) میں بطور ہیرو کام کیا.ششی کپور نے اپنے پورے کیرئیر میں کامیابیاں سمیٹیں. ان کا ایکٹنگ سٹائل ہو یا گانا پکچرائز کرنے کا انداز دونوں ہی دوسروں سے جدا تھے ، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں نمونیا کی وجہ سے ہوا۔

Leave a reply