fbpx

شوکت ترین کا مفتاح اسمٰعیل کوجواب اہمیت اختیارکرگیا

اسلام آباد :شوکت ترین کی آئی ایم ایف کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کی تردید،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کو جون سے پہلے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم قیمت میں جون سے پہلے اضافے کی یقین دہانی نہیں کرائی، جس کی میں پہلے بھی تردید کرچکا ہوں، اس کےبرعکس سبسڈی کی ادائیگی سے متعلق طریقہ کار دیا۔

شوکت ترین نے مزید لکھا کہ مفتاح صاحب اب آپ پاکستانی عوام پر بوجھ نہ ڈالیں اور تسلیم کریں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پالیسی درست تھی ۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کیساتھ جون سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کر چکی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے معاہدے کے تحت پیٹرول کی قیمت245روپے ہونی چاہیے تھی، پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے اثرات اشیائے خورد ونوش پر بھی ہوتے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا۔