شاید مودی بھارت کا آخری وزیراعظم ہو،سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انڈیا اور چائنہ کے مابین لداخ میں سرحدی کشیدگی میں کمی کے فی الحال تو کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے،بھارت کی جانب سے فوج کی نقل و حرکت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے

مودی نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کو سخت جواب دیا گیا ہے، اسےپہلے مودی نے کہا کہ بھارت میں نہ کوئی داخل ہوا اور نہ ہی بھارت کی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضے میں ہے، بھارتی عوام کے لئے یہ بریکنگ نیوز ہے،کہ نہ تو مودی درست خبریں دے گا نہ مودی اور بی جے پی کا پالتو میڈیا صحیح خبریں دے گا، خبر یہ ہے کہ لداخ میں ایک بار پھر جھڑپ میں چینی فوج نے دو بھارتی فوجی مار دیئے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہی نہیں چینی فوج نے مزید 3 ٹیکنیکل پوزیشن پر کنٹرول حاصل کر لیا اور بھارتی فوج کو پیچھے دھکیل دیا، اپنی فوج کی تربیت کے لئے چین نے 20 مارشل آرٹ ٹرینر کو تبت میں بھیجا ،اور چائنہ کے بروقت فیصلوں نے مودی کو بوکھلاہٹ سے دو چار کر دیا،مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجی قافلے لداخ کی طرف رواں دواں ہیں اور جنگی طیاروں کی نقل و حرکت بھی بڑھ ری ہے،مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتظامیہ نے آئندہ دو ماہ کے لئے ایل پی جی گیس ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تمام سرکاری و نجی سکولز فوج کے لئے خالی رکھنے کی ہدایت بھی ایک ضلع میں کی گئی ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں دو ہفتون‌کے دوران بھارت نے فوج مین زبردست اضافہ کیا اور ایسا وہ چینی فوج کی وجہ سے کر رہا ہے، انڈیا جاپان کے ساتھ فوجی مشقیں کر کے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے کہ وہ اب سمندروں میں چین کو چیلنج کرے گا، انڈیا نے بحر ہند میں جاپان کے ساتھ چھوٹی سی لیول ایکسائز کر کے چائنہ کو ایک طرح کا سگنل دینے کی کوشش کی ہے،دوسری جانب انڈین میڈیا بار بار امریکن ایئر کرافٹ کی موجودگی کو بھی بار بار دہرا رہا ہے جیسے وہ انڈیا کی مدد کے لئے موجود ہے، انڈیا کو نہیں بھولنا چاہئے کہ چین سپرپاور ہے، چھوٹی موٹی ایکسرسائز سے دباؤ میں نہیں لا سکتے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نہ تو امریکہ، جاپان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے، نہ تو نیٹو طرز کا معاہدہ ہے، انڈیا صرف اور صرف چین کے خلاف امریکہ کا مہرہ ہے، انڈیا لداخ میں لڑنے کی بجائے سمندروں میں چین پر دباؤ بڑھانے کا سوچ رہا ہے اسکے لئے غالب نے شعر کہا تھا کہ دل کو بہلانے کے لئے غالب یہ خیال اچھا ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر چائنہ اور انڈیا کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرتا ہے تو امریکہ اس میں کودتا ہے تو یہ جنگ محدود نہیں ہو گی بلکہ خطے اور دنیا کو لپیٹ میں لے لے گی،چائنہ کو بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والوں کو یہ بھی احساس ہو گیا ہے کہ نقصان کس کا ہو گا، جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن نے کہا ہے کہ مختلف بندرگاہوں پر چین کی وجہ سے جو سامان آیا اور پھنسا ہوا ہے اس کو فوری چھوڑا جائے کیونکہ اس کا نقصان چائنہ کا نہیں انڈیا ہو گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف مودی کی سازشوں اور بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کو نیپال نے ایکسپوز کر دیا،نیپالی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت انکا تختہ الٹنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، انڈیا میں جو دانشورانہ تبادلہ خیال ہو رہا ہے ،میٹنگ میں یہ سمجھنا مشکل نہین کہ کس طرح لوگ سرگرم ہو کر مجھے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکتے، جب نیپال کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا جس میں بھارت کے کچھ حصوں کو نیپال کا حصہ دکھایا گیا اسوقت سے مجھے ہٹانے کی سازشیں شروع ہو گئیں،کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نیا نقشہ جرم ہے اس جرم کی وجہ سے وزیراعظم کو ہٹانے کا نیپال کا کوئی شہری تو نہیں سوچ سکتا،نیپال نے خطے میں شناخت واضح کرنے کے لئے بھارت کو سبق سکھانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں،نیپال کا نیا سیاسی نقشہ، شہریت قانون میں ترمیم، بھارتی مردوں کو نیپالی خواتین سے شادی کے سات برس بعد شہریت ملے گی، ڈیم کی اجازت سے انکار،یہ وہ اقدامات ہیں جن سے مودی کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کمزور ہمسایوں کو دبا کر رکھو، انکے ساتھ چھیڑ جاری رکھو،مودی جب سے دوبارہ اقتدار میں آیا اس میں اکھنڈ بھارت کا کیڑا اچھل رہا ہے، پہلے اس نے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی،پھر چین کے ساتھ لداخ میں، انڈیا کے وزیرخارجہ نٹور سنگھ نے کتاب میں لکھا کہ 1962 میں چین کے ساتھ جو جنگ ہوئی اس نے نہرو کا دل توڑ دیا اور وہ دل کے مریض بن گئے، انکی صحت اس فوجی ہزیمت کے بعد بحال نہ ہوئی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر چین انڈیا جنگ ہوئی تو مودی کا دل نہیں ٹوٹے گا بلکہ سارے کا سارا بھارت ٹوٹے گا اور مودی کا اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہو جائے گا،آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے، دیکھنا ہے کہ یہ مودی چین کے آگے ہاتھ جوڑتا ہے یا تاریخ میں اپنا نام بھارت کے آخری وزیراعظم کے طور پر لکھوا کر جاتا ہے.

پائلٹس لسٹ میں دو نمبریاں، سیکرٹری ایوی ایشن اور وزیر استعفیٰ دیں، سنیں مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply