شازیہ مری نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال پر سوال اٹھے

0
20

شازیہ مری نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال پر سوال اٹھے

باغی ٹی وی : شازیہ مری نے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کی طرف سے شو کاز نوٹس دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال خودوزیراعظم بننےکیلئےپی ڈی ایم کو نقصان پہنچا رہے ہیں،جےیوآئی کے پی ٹی آئی کےساتھ سندھ میں اتحادپرکب شوکازنوٹس جاری ہوگا؟،پنجاب میں مک مکاکرکےپی ٹی آئی کے11سینیٹرزمنتخب کروانےپر پرکب شوکازنوٹس جاری ہوگا؟

شازیہ مری کا کہنا تھا ن لیگ نےاچانک لانگ مارچ سےاستعفوں کوجوڑکرحکومت کوبچانےکی ناکام کوشش کی،شازیہ مری،بلاول بھٹوپنجاب حکومت گراتےہوئےلانگ مارچ کیلئےنکلتےتوعمران خان اسلام آبادسےبھاگ جاتے،

رہنماپیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نےلانگ مارچ ناکام بناکراسٹیبلشمنٹ اورپی ٹی آئی کی مدد کی،اس پرکب ایکشن ہوگا؟شازیہ مری.مسلم لیگ ن کواگرعوام کی فکرہوتی توآج پنجاب حکومت گرادیتی،شازیہ مری.مسلم لیگ ن کوصرف اپنےاقتدارکی فکرہے،

واضح‌ رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدرپی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز جاری کیے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس میں پوچھا گیا ہےکہ آپ نے حکومتی بینچ سے لوگ لے کر اپوزیشن لیڈر کی کرسی حاصل کی ہے، یہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے خلاف ہے، اس حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کا ہوگا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جواب کے لیے 7 دن دیے ہیں، جو جواب آئے گا اسے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply