وفاق اور سندھ میں کس بات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے؟ شازیہ مری بھی پھٹ پڑیں

وفاق اور سندھ میں کس بات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے؟ شازیہ مری بھی پھٹ پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین سرکاری ہسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی ہے،

وفاقی حکومت نے کراچی کے جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سندھ سے 2 نام مانگے گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے اورہسپتالوں کی منتقلی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ سے نام مانگے گئے ہیں لیکن وزیرصحت سندھ نے وفاق کو نام دینے سےانکار کردیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں پرقبضے کی مذمت کرتےہیں،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کبھی سندھ کے جزیرےاورکبھی سندھ کے اسپتال، یہ تماشہ نہیں چلے گا، سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی، جےپی ایم سی اوراین آئی سی ایچ بہترین طریقےسے چلارہی ہے،اندرون اوربیرون ملک سے لوگ بہترین علاج کیلئے کراچی کے اسپتالوں میں آتے ہیں،ان اسپتالوں میں غریب اورمتوسط طبقے کیلئے مفت اورمعیاری علاج ہوتا ہے،اسپتالوں کی نجکاری کرکے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے،پہلے ہرچیزمنہگی کی اوراب علاج کوبھی منہگا کرنےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سےملک کاہرشعبہ متاثرہورہا ہے،عدالتی فیصلہ آنےسے پہلےغیرآئینی آرڈیننس کےذریعے اسپتالوں پرقبضہ کیا جا رہا ہے، 8 سال میں پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوامیں کتنے معیاری اسپتال قائم کیے؟ وفاقی حکومت نے پمز اور پولی کلینک اسلام آباد کا کیا حل نکالا ہے؟

پپپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں پر وفاق کا قبضہ سندھ پر ڈاکے کے مترادف ہے، این آئ سی وی ڈی سندھ کے عوام کی ملکیت ہے ، ملک بھر کے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں،نیازی حکومت غریبوں کو مفت علاج کے حق سے محروم کر رہی ہے ،سندھ کے ہسپتالوں میں کینسر ،دل ،جگر ،گردوں کا مفت علاج ہو رہا ہے ،وفاق سندھ کی طرح پنجاب اور کے پی میں ایسے ہسپتال کیوں تعمیر کرتا ،

Comments are closed.