شازیہ مری کی وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بہت خاص بات

کراچی:شازیہ مری کی وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بہت خاص بات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری بھی عمران خان کی سخت مخالف ثابت ہوئیں ،

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دی گئی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعظم بنا سوچے سمجھے معیشت پر ٹویٹ داغ دیتے ہیں۔ شرح نمو منفی ہوگئی۔ ڈھیٹ حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دئیے گئے۔ مزدور بیروزگار ہو کر لوٹا ہے ساتھ جمع پونجھی بھی لا رہا ہے جسے حکمران ترسیلات میں اضافہ بتا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈھائی سال میں بند ہونیوالی صنعتوں کے اعداوشمار کب ٹویٹ کریں گے؟ مہنگائی ڈبل ہندسے عبور کر چکی، حکومت کے ارسطو کی کوئی ٹویٹ نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.