ہلک کی کزن شی ہلک جلد ہی اسکرین پر دکھائی دیں گی

0
53

ہالی وڈ کے مقبول و معروف اسٹوڈیو مارول اسٹوڈیو کی جانب سے بنائی جانے والی ٹی وی سیریز ’ شی ہلک‘ جلد ہی ریلیز کی جائے گی-

باغی ٹی وی : سائنس فکشن سپر ہیرو کردار ہلک کئی سال سے فلمی شائقین کو محظوظ کرتے آ رہے ہیں تاہم جلد ہی ان کی کزن ’شی ہلک‘ بھی اسکرین پر دکھائی دیں گی-

شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق 34 سالہ کینیڈین اداکارہ تاتیانا مسلانے جلد ہی ’شی ہلک‘ ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

گوگل فوٹو
ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مارول اسٹوڈیو نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اداکارہ تاتیانا مسلانے کو ’شی ہلک‘ کے کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے تاہم اسٹوڈیو سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی کہ تاتیانا ہی سپر ہیرو خاتون کا کردار ادا کریں گی۔

گوگل فوٹو
شی ہلک‘ کے کردار کو اگرچہ پہلے ہی کومک کتابوں میں پیش کیا جاچکا ہے تاہم اب پہلی بار اس کردار پر ٹی وی سیریز بنائی جائے گی۔

‘شی ہلک‘ کی ٹی وی سیریز کی کہانی جیسیکا گاؤ لکھیں گی جب کہ اس سیریز کی کچھ اقساط کی ہدایات کیٹ کوئرو دیں گی تاہم اس حوالے سے بھی تصدیق ہونا باقی ہے۔

’شی ہلک‘ ٹی وی سیریز کو ڈزنی پلس پر پیش کیا جائے گا تاہم سپر وومن سیریز کو کب تک نشر کیا جا سکے گا ڈزنی پلس اور مارول اسٹوڈیو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی-

’شی ہلک‘ کا لباس اپنے کزن کردار ’ہلک‘ کی طرح سبز ہی ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’شی ہلک‘ کے ساتھ دیگر فکشنل سپر ہیرو کرداروں کو بھی سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔

شی ہلک‘ کا کردار ’ہلک‘ کا کردار متعارف کرانے والے لکھاری اسٹان لی نے متعارف کرایا تھا اس کردار کو ابتدائی طور پر 1980 میں پیش کیا گیا تھا۔

فکشن کردار ’شی ہلک‘ کو دراصل مرد کردار ’ہلک‘ کے کزن کے طور پر پیش کیا گیا تاہم ’ شی ہلک‘ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ایک وکیل بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹی وی سیریز میں صرف اپنی طاقت کے زور پر دشمنوں کو مزا نہیں چکھائیں گی بلکہ وہ دشمنوں کے خلاف قانونی راستے بھی اختیار کریں گی۔

شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی

Leave a reply