شیشہ بتائے گا اب حسین چمکدار اور نرم و ملائم جلد کے راز

شیشہ بتائے گا اب حسین چمکدار اور نرم و ملائم جلد کے راز
آپ نے یہ فقرہ اکثر سنا ہو گا کہ شیشہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا اب جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ آئینہ نہ صرف آپ کے جلدی امراض کے راز کھولے گا بلکہ کسی بھی عارضے سے متعلق لوشن یا کریم کابھی مشورہ دے گا اس سمارٹ مرر کو ہائی مرر کا نام دیا گیا ہے ہائی مرر آٹھ مختلف طریقوں سے جلد کا جائزہ لیتا ہے اور آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقے ہورز داغ دھبے جُھریاں اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے اس اسمارٹ مرر کی۔ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے تین مختلف طریقوں وائس کمانڈ گیسچر کنٹرول اور ریموٹ کنٹرول سے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ صارف کی مرضی ہے وہ مرر سے اپنی جلد کی معلومات اس کی سکرین پر ٹچ کر کے یا بول کر لینا چاہتے ہیں ہائی مرر کو اگر کئی ماہ استعمال کیا جائے تو اس کی۔ڈیٹا بیس میں آپ کی سکن سے متعلق معلومات محفوظ ہو جاتی ہیں اور اس میں موجود ٹریکنگ سسٹم آپ کی سکن کی موجودہ حالت کا پچھلے مہینوں میں جمع ہوئی معلومات سے موازنہ کرتا ہے جس کی وجہسے آپ جان سکتے ہیں کہ کون سا سکن پروڈکٹ آپ کی جلد کے لیے بہتر ہے

Comments are closed.