شیشہ، مساج اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف اہم اقدام، پولیس تھانوں کی سپیشل پارٹیاں بھی ختم کرنے کا حکم

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی پہلی میٹنگ کااندرونی احوال منظر عام پر آیا ہے، بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس کےافسران سے پہلا خطاب کیا ہے جس میں تمام تھانوں کواسپیشل پارٹیاں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے شیشہ، مساج، گیسٹ ہاؤسز سے پیسے لینے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح جوئے،سٹے،منشیات فروشی،دیگرجرائم میں سہولت کار اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی،
ماڈل تھانوں کےایس ایچ اوزکوتنخواہ کے علاوہ ماہانہ الاؤنس بھی ملےگا، جو ایس ایچ اوبدعنوانی میں ملوث ہوگااسے فارغ کردیاجائےگا، کسی بھی افسرکی تعیناتی تحریری امتحان اورانٹرویوکےذریعےکی جائے گی،
پہلےمرحلےمیں کراچی میں 2تھانوں کوملا کر 6ماڈل تھانےبنائےجارہےہیں، دوسرے مرحلے میں 4 پولیس اسٹیشن کو ملا کر ایک تھانا بنایا جائے گا، ماڈل تھانوں کے ذریعے عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی، تفتیشی افسران کوکسی بھی واقعے میں کرائم سین پر پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، افسران کوکیمرے اوردیگر ڈیجیٹل آلات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،