fbpx

شہر قائد میں متعکف کا موبائل چوری کرنے والا شخص‌ پکڑا گیا

شہر قائد میں متعکف کا موبائل چوری کرنے والا شخص‌ پکڑا گیا، ملزم ٹہل ٹہل کر قرآن پڑھتا رہا اور موقع ملتے ہی موبائل اٹھا لیا- تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گزری کی مسجد میں معتکف کا موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مسجد میں اعتکاف کرنے والے معتکف نے مسجد انتظامیہ سے موبائل چوری ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔
موبائل چوری کرنے کی واردات دن میں کی گئی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم ہاتھوں میں قرآن مجید لیے، مسجد کے ہال میں ٹہل ٹہل کر پڑھ رہا ہے اور موقع ملتے ہی ہال میں سوئے ایک متعکف کا موبائل اٹھا لیتا ہے۔
مسجد انتظامیہ نے چوری کی واردات کے خلاف متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی زبیر کے مطابق ملزم سےچوری کیاگیا موبائل برآمدکر رہے ہیں مذکورہ شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی لوگ ایسی حرکتیں کرنے سے باز نہیں آتے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.