مزید دیکھیں

مقبول

سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہدہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ،ذمہ...

سیالکوٹ: سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ، اے ڈی سی جنرل کا سرپرائز وزٹ

سیالکوٹ (بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے...

شہر جواریوں کے رحم کرم پر

قصور
پتوکی میں۔تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا عروج پر انتظامیہ بلکل خاموش کئی بار ہائی لائٹ کرنے کے باوجود سٹی پولیس نے چپ سادھ لی کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کو جواریوں کے سپرد چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف اہم خفیہ مقامات پر تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا کے محفوظ ٹھکانے قائم ہو گئے جہاں روزانہ لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے
تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا سے سینکڑوں شہری امیر ہونے کے لالچ میں جمع پونجی بھی گنوا بیٹھے۔ بعض ادھار اور سود پر رقم لینے پر مجبور ہیں
یہ جوا کرانے والے معمولی بکیئے راتوں رات کروڑ پتی اور محلات و کوٹھیوں کے مالک بن گئے ہیں۔
کرکٹ میچ جوا کرانے والے بکیوں نے غیر قانونی دھندہ کے لئے اپنی منی ٹیلی فون ایکسچینج قائم کر لی۔ ہے
۔ضلع اوکاڑہ.مانگا منڈی پھولنگر چونیاں ۔کوٹرادھاکشن کے جواریوں نے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے پتوکی کا رخ کر لیا۔
پتوکی کے مختلف مقامات لاہور والا اڈا ۔کریم پارک ۔قصور والا اڈا۔پرانی منڈی مین بازار محلہ شریف پورہ ۔کاشف چوک ۔مدینہ کالونی ۔چوک جھلار ۔ملک پورہ ۔احمد نگر ملاں والا بائے پاس ۔میگھا روڈ ۔ادھن روڈ اور زاہد ہاوسنگ سکیم سمیت دیگر علاقوں میں تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جواکے محفوظ ٹھکانے قائم
کرکٹ میچ اور جوا کرانے والے بکی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے انکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔
عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار آر پی او شیخوپورہ ۔ ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں