شہر کا معروف علاقہ گندگی کا ڈھیر بن گیا ،متعلقہ داروغہ کے خلاف کاروائی

قصور
نااہل عملہ صفائی اور ضلعی انتظامیہ کی سستی سے سارا شہر گندگی کا ڈھیر،شہر کے معروف علاقے جماعت پورہ تا محمد نگر تک گندگی ہی گندگی،سخت تعفن و بدبو سے لوگوں کا جینا محال،شہری مختلف امراض کا شکار،ضلعی انتظامیہ سے متعلقہ داروغہ کے خلاف سخت نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور شہر اس وقت گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے نااہل ٹی ایم اے عملہ صفائی اور ضلعی انتظامیہ کی سستی نے لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا چھوڑی ہیں جس کے باعث جگہ جگہ گندی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے سخت تعفن اٹھتا ہے اور مچھر افزائش کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے شہری مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
شہر کے معروف علاقے جماعت پورہ سے محمد نگر تک گندگی ہی گندگی دیکھنے کو ملتی ہے
ٹی ایم اے کا عملہ شاید ہی کبھی اس علاقے کا رخ کرتا ہوں
ٹی ایم اے عملہ کی نااہلی سے سیوریج سسٹم بند ہوا پڑا ہے جس کے باعث نالیوں کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہو جاتا ہے جس کی بدولت نمازی حضرات کا باوضو رہنا ناممکن بن گیا ہے
اہلیان علاقہ نے ٹی ایم اے کے داروغہ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے

Comments are closed.