شہریار نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا،وینا ملک
کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے کہا کہ شہریار نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا-
باغی ٹی وی : انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی گفتگو کے دوران ج وینا نے شوبز سے عارضی وقفے اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں، میڈیا سے عارضی وقفہ لینے پر ادکارہ نے بتایا کہ میں نے اس دوران اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھی ، اور نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، ماسٹرز کے امتحانات دیے جس کا نتیجہ ابھی نہیں آیا ۔
شہریار چوہدری سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا، شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایاشہریار اور میں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں، اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود میرے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، ان کی لکھائی بھی بہت خوبصورت ہے، آواز بہت سُریلی ہے اور گانا بہت اچھا گاتے ہیں،وہ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور انٹرپرینئر ہیں۔
وینا ملک کی انسٹا گرام بائیو تبدیل، خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے ..
واضح رہے کہ قبل ازیں انسٹا گرام پر بائیو میں وینا ملک نےنام تبدیل کرتے ہوئے شہریار کی بندی لکھا تھا ، وینا ملک کی جانب سے خود کو شہریار کی بندی قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ گئیں، چند ہفتوں سےسوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وینا ملک جلد دوسری شادی کرنے جارہی ہیں۔
دریں اثنا اپنے مسٹری مین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چودھری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا، شہریار کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چودھری کو خوبصورت انسان پایا، شہریار کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیں۔