شہباز گِل حکومت کےخلاف نفرت کی فصل بونےلگے،مرنےمارنےکی دھمکیوں پر اتر آئے

0
20

خیبر پختونخوا: سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گِل ملک میں لسانیت کی آگ بھڑکانے لگے۔

باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں شہباز گِل حکومت کے خلاف نفرت کی فصل بونے لگے اور مرنے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

شہباز گل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وہ لوگ رہتے ہیں جو ایک تھپڑ کا جواب دس نسلوں تک دینا جانتے ہیں، حکومتی کارروائی کے جواب میں جو ہتھیار یہ نکال کر لائیں گے اس کا تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کےکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیےکہ اب تو سیاسی رہنماؤں کی تقاریر میں وہ شائستگی نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی، حکومت اسے روکنےکے لیے بھی ضروری اقدامات کرے۔

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا

پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قیصر رشید اور محمد ابراہیم خان نےکی چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیےکہ بعض چیزیں پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں، عدالتی احکامات پر اب کافی حد تک عمل درآمدکیا گیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز ختم کی گئی ہیں اور ہزاروں ایسے افرادکے اکاؤنٹس بلاک کیےگئے ہیں۔

چیف جسٹس نے مزیدکہا کہ آج کل ٹاک ٹاک ایک طرف، اب تو سیاسی لیڈر شپ بھی ناشائستہ زبان استعمال کر رہی ہے، ان کی تقاریرمیں وہ شائستگی نہیں رہی جو پہلے ہوتی تھی، حکومت کو اس حوالے سے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں

Leave a reply