شہباز گل پر حملے کا مقدمہ درج

شہباز گل پر حملے کا مقدمہ درج

باغی ٹی وی لاہورہائیکورٹ میں شہباز گل پر حملے کا مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں درج کر دیا گیا. واضح رہے کہ معاون خصوصی وزیرا عظم پر اس وقت جوتوں انڈوں اور سیاہی کا حملہ ہوا جب وہ عدالت میں پیشی کے لیے موجود تھے . شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جب کہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔

بعد ازاں شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔

ڈاکٹر کے مطابق سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا ہے۔ ڈاکٹرزنے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی ہے

ادھر وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل پر جوتے اور سیاہی پھینکنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء شفقت محمود، شبلی فراز اور فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور شہباز گل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تشدد کرنے کی روایت ماضی میں بھی قائم رکھی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ معاملات ن لیگ کی مرضی کے مطابق ہوں تو ٹھیک ورنہ حملہ کرتے ہیں، ماضی میں سپریم کورٹ پر بھی انہوں نے حملہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ جب لے رہے تھے تو ان کے لیڈر آئے تاکہ جھگڑا ہو، یہ چاہتے تھے کہ لڑائی ہو اور تماشا لگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چلتا رہا تو سیاست تشدد کی نذر ہوجائے گی، ن لیگ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ سیاست کو کس طرف لےکر جارہی ہے۔

Comments are closed.