شہباز گل کو انڈے کیوں مارے؟ ن لیگی کارکنان بول پڑا، شہباز گل کا رد عمل بھی آ گیا

0
37

شہباز گل کو انڈے کیوں مارے؟ ن لیگی کارکنان بول پڑا، شہباز گل کا رد عمل بھی آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو انڈے اور سیاہی پڑنے کے بعد شہباز گل کا رد عمل بھی آ گیا

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے،ہم ایک تھپڑکے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے،ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے ، سیاست کریں گے ،اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں

واضح رہے کہ شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو وہاں ن لیگی کارکنان نے شہباز گل پر انڈے پھینکے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے، پولیس نے ن لیگی کارکن کو گرفتار کر لیا ہے ، ن لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے قائدین کے ساتھ جو اسلام آباد میں کیا اس کا بدلہ لے لیا، اس موقع پر عوام نے ان پر تشدد کیا،

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل کو آج طلب کر رکھا ہے ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیاجسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے درخواستگزاروں کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ اور گلفام بٹ عدالت میں پیش ہوں گے، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہباز گل نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کر کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ۔شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے۔ شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کا ہتک عزت کا دعویٰ بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے

Leave a reply