شہبازشریف کو نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ مریم اورنگزیب

شہبازشریف کو نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ مریم اورنگزیب #Baaghi

شہبازشریف کو نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پمز سمیت بڑے مراکزمیں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینٹرز میں پیشگی ویکسین کی فراہمی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا ؟ کورونا ویکسین وقت پر کیوں نہیں منگوائی ، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟سینٹرز میں کورونا ویکسین نہیں ، لوگوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان؟صوبوں کو نہیں بتایا گیا کہ وہ وفاق سے کب اور کیسے ویکسین خرید سکتے ہیں؟ ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی کی شدید مذمت کرتے ہیں اہداف کا واضح تعین کیوں نہیں کیاگیا؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی ؟ عمران صاحب آج تک صوبوں کے ساتھ مل کر کورونا سے متعلق قومی حکمت عملی نہیں بناسکے ویکسین کی فراہمی کے حساس اور عوام کی زندگیوں کے معاملے پر بھی عمران صاحب انا، تکبر اور سیاسی انتقام میں مبتلا ہیں جو شخص کورونا وبا اورویکسین پر صوبوں کے ساتھ مل کر نہیں بیٹھ سکتا، وہ ملک کو نااہلی کے سوا کیا دے سکتا ہے ؟

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکیسن ختم ہو چکی ہے جس کہ وجہ سے ویکسی نیشن مراکز کے باہر شہریوں کا رش ہے اضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب ویکسین ختم ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے. مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں. پنجاب میں ویکسی نیشن کے عمل کو کامیاب بنایاجائے گا،

پاک ویک کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی

پاکستان میں کتنے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی؟ اساتذہ کیلئے بھی بڑا حکم آ گیا

ہمیں بھی ویکسین لگوائی جائے ، اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو کرونا ویکسی نیشن کا عمل رک گیا

Comments are closed.